مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 30افراد ہلاک جبکہ 36زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہندوستان ک مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے اب تک 52 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں جم کر بارش ہو رہی ہے ،آسام اور بہار میں سیلاب سے کم و بیش 52لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آسام کے سیلاب میں ڈوبے علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا، اس موقع پر مرکزی وزیر جتندر سنگھ اور آسام کے وزیر اعلی سرباند سونووال بھی ان کے ہمراہ تھے۔فضائی دورے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے 26 ضلع سیلاب سے متاثر ہیں،گزشتہ ایک ہفتے میں بہار میں سیلاب کی وجہ سے قریب 26 لوگ مارے جا چکے ہیں جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ،جبکہ آسام میں سیلاب سے مرنے والے افراد کی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے اور 18 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ہیں ، آسام کے 3300 سے زیادہ دیہات میں سیلاب کا پانی داخل ہو چکا ہے اور ہزاروں گھر سیلاب میں بہہ چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کشتیوں پر رہ رہے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 30افراد ہلاک جبکہ 36زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہندوستان ک مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے اب تک 52 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
News ID 1865878
آپ کا تبصرہ